Time 12 اگست ، 2022
پاکستان

عمران خان نے این اے 24 چار سدہ کے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی انتخابت 25ستمبر کو ہوگا، عمران خان نے تمام حلقوں میں خود کھڑا ہونے کا اعلان کیا ہے— فوٹو: فائل
پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی انتخابت 25ستمبر کو ہوگا، عمران خان نے تمام حلقوں میں خود کھڑا ہونے کا اعلان کیا ہے— فوٹو: فائل

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے24 چارسدہ کے ضمنی انتخاب کیلئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرادیے گئے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کےکاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں جبکہ سابق ایم این اےفضل محمد خان نےکورنگ امیدوار کے طور پر کاعذات  نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

اس حوالے سے فضل محمد خان کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن میں پی ڈی ایم کے امیدوار ایمل ولی خان کو تاریخی شکست دیں گے، انشاء اللہ ضمنی انتخاب سے  پہلے ہی عام انتخابات کا اعلان ہوجائےگا۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا ہے  جس کے مطابق پولنگ 25ستمبر کوہوگی۔

شیڈول کے مطابق امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 10سے 13اگست تک جمع کرواسکتے ہیں، جن کی جانچ پڑتال 17اگست تک ہوگی اور امیدواروں کو انتخابی نشانات 29اگست کو جاری کردیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 22 مردان ،این اے 24 چارسدہ ،این اے 31 پشاور ، این اے 45کرم ،این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب, کراچی کے 3 حلقوں این اے 237،239 ،246 میں ضمنی الیکشن 25 ستمبر ہوں گے۔

عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ ان تمام 9 حلقوں سے خود ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے۔


مزید خبریں :