پاکستان
18 فروری ، 2012

علمائے کرام فرقہ واریت سے نجات کیلئے کردار ادا کریں، شہباز شریف

علمائے کرام فرقہ واریت سے نجات کیلئے کردار ادا کریں، شہباز شریف

لاہور … وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ علمائے کرام اسلامی معاشرے کے فکری معمار ہیں، ملک کو فرقہ واریت کے عفریت سے نجات دلانے کیلئے انہیں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے یہ بات مولانا راغب نعیمی کی قیادت میں علمائے اہل سنت کے وفد سے ملاقات میں کہی۔ ان کاکہنا تھا کہ علمائے کرام منبر اور محراب سے مذہبی یگانگت اور اتحاد کا پیغام آگے بڑھائیں، دنیا پر اپنے قول اور فعل سے یہ ثابت کریں کہ اسلام سلامتی اور اتحاد کا دین ہے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے اتحاد بین المسلمین کیلئے سردار ذوالفقار کھوسہ کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا، جو مختلف مکاتب فکر کے علماء سے ملاقاتیں کر کے 28فروری تک اپنی سفارشات مرتب کرے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے علمائے کرام سے کہا کہ یورپی اقوام میثاق مدینہ کو اپنا کر آگے نکل گئی ہیں۔

مزید خبریں :