Time 12 اگست ، 2022
انٹرٹینمنٹ

عریاں تصاویر کے معاملے پر رنویر سنگھ کو پولیس نے طلب کر لیا

ممبئی کے چیمبور پولیس اسٹیشن پر ایک مقامی این جی او کی درخواست پر خواتین کے احساسات مجروح کرنے کے الزام میں رنویر سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا/ فوٹو: فائل
ممبئی کے چیمبور پولیس اسٹیشن پر ایک مقامی این جی او کی درخواست پر خواتین کے احساسات مجروح کرنے کے الزام میں رنویر سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا/ فوٹو: فائل

عریاں فوٹو شوٹ معاملے پر داخل کی گئی درخواست  پر تفتیش کیلئے پولیس نے رنویر سنگھ کو طلب کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمبور پولیس کی جانب سے بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کو پوچھ تاچھ کے سلسلے میں 22 اگست کو پولیس کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمبور پولیس اسٹیشن کے افسران نے رنویر سنگھ کے گھر پہنچ کرانہیں 22 اگست کو پولیس کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس دیا۔

خیال رہے کہ بھارتی اداکار کی عریاں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ان کے خلاف ممبئی کے چیمبور پولیس اسٹیشن پر ایک مقامی این جی او کی درخواست پر خواتین کے احساسات مجروح کرنے کے الزام میں دفعہ 509، 292، 294 آئی پی سی اور آئی ٹی ایکٹ کےتحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

 رنویر سنگھ کی عریان تصاویر سامنے آنے کے بعد جہاں سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا وہیں ارجن کپور اور عالیہ بھٹ سمیت دیگر ستاروں کی جانب سے ان کی بھرپور حمایت بھی کی گئی تھی۔

مزید خبریں :