Time 13 اگست ، 2022
پاکستان

سندھ میں حالیہ بارشوں کی تباہ کاریاں، 9 اضلاع کے 723 دیہات آفت زدہ قرار

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

سندھ میں حالیہ بارشوں کی تباہ کاریاں جاری ہیں جس کے پیشِ نظر صوبے کے 9 اضلاع کے 723 دیہات آفت زدہ قرار دے دیے گئے ہیں۔

سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور ریلیف کمشنر سندھ کی جانب سے جاری کردی نوٹیفکیشن کے  مطابق ٹھٹھہ، جامشورو، بدین ، خیر پور ، نوشہرو فیروز، سانگھڑ،دادو، مٹیاری، قمبر شہزاد کوٹ کے 723 دیہاتوں کو  آفت زدہ قرار دیا گیا ہے۔ 

ریلیف کمشنر سندھ کے مطابق حالیہ شدید بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں  رہائشی آبادی کا جانی و مالی نقصان ہوا۔

اس کے علاوہ نوٹیفکیشن میں متاثرین کی بحالی کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھانے کی سفارش کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا نے سندھ میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے دس لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں :