21 نومبر ، 2012
کوئٹہ…کوئٹہ کے علاقے شہبازٹاوٴن میں دھماکے سے کم از کم4افرادجاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے، دھماکے کے بعدعلاقے میں فائرنگ بھی سنی گئی، جائے وقوع پر ایک اور مشکوک بیگ بھی برآمد ہوا ہے جس کے بعد بم ڈسپوزل عملے کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق دھماکے میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی کونشانہ بنایاگیا،دھماکے سے تین دیگر گاڑی بھی تباہ ہوئی ہیں ، دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹو ٹ گئے ہیں۔