13 اگست ، 2022
ائیر پورٹ سکیورٹی فورس نے لاہور اور کوئٹہ ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران آئس ہیرون برآمد کرلی۔
اے ایس ایف ترجمان کے مطابق لاہور ائیرپورٹ سے ابوظبی جانے والے مسافر شیرباز سے 5.16 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی، ملزم نے ہیروئن اپنے دستی سامان میں مہارت سےچھپارکھی تھی۔
دوسری جانب کوئٹہ ائیرپورٹ سےدبئی جانے والے مسافرباسط علی سے 5 کلوگرام آئس ہیروئن برآمد کی گئی۔
ترجمان کے مطابق دونوں ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعداے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔