’پی ٹی آئی نے جس لابنگ فرم کی خدمات لیں، وہ پاکستان کی نیوکلیئرٹیکنالوجی کی مخالف ہے‘

پی ٹی آئی ایسےشخص کی کمپنی کی خدمات کیوں لے رہی ہے جوپاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے خلاف ہے،،بتائیں اب غدارکون ہے؟ وزیر مملکت— فوٹو: فائل
پی ٹی آئی ایسےشخص کی کمپنی کی خدمات کیوں لے رہی ہے جوپاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے خلاف ہے،،بتائیں اب غدارکون ہے؟ وزیر مملکت— فوٹو: فائل

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے امریکا میں جس لابنگ فرم کی خدمات لی، وہ پاکستان کی نیوکلیئرٹیکنالوجی کی مخالف ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھاکہ عمران خان چاہتے ہیں سب ادارے ان کے تابع ہوں، عمران خان نے چوری نہیں کی توتلاشی سے کیوں گھبراتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جس امریکی لابنگ فرم کی خدمات لی، وہ پاکستان کی نیوکلیئرٹیکنالوجی کی مخالف ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ عمران خان بتائیں انہوں نے ایسا لابسٹ کیوں لیا جو کہتا ہے کہ پاکستان کی نیوکلیئر ٹیکنالوجی ختم ہو؟

مصدق ملک کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی ایسےشخص کی کمپنی کی خدمات کیوں لے رہی ہے جوپاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے خلاف ہے، بتائیں اب غدارکون ہے؟

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے امریکا میں لابنگ فرم کی خدمات حاصل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

دستاویز کے مطابق پی ٹی آئی نے 6 ماہ کیلئے 25 ہزار ڈالر ماہانہ پرلابنگ فرم فینٹن آرلوک کی خدمات حاصل کیں اور معاہدے کے تحت کمپنی پی ٹی آئی کو پبلک ریلیشنز سروسز فراہم کرے گی۔

مزید خبریں :