کھیل
Time 13 اگست ، 2022

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کیلئے بنگلادیشی ٹیم کی قیادت شکیب الحسن کے سپرد

بنگلادیشی کرکٹ بورڈ نے شکیب الحسن کو الٹی میٹم دیا تھا کہ اگر وہ بنگلادیش کی قومی ٹیم کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں تو جوئے کا کاروبار چلانے والی کمپنی کے ساتھ معاہدہ ترک کریں— فوٹو: فائل
بنگلادیشی کرکٹ بورڈ نے شکیب الحسن کو الٹی میٹم دیا تھا کہ اگر وہ بنگلادیش کی قومی ٹیم کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں تو جوئے کا کاروبار چلانے والی کمپنی کے ساتھ معاہدہ ترک کریں— فوٹو: فائل

رواں ماہ متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کیلئے شکیب الحسن کو بنگلادیشی ٹیم کی قیادت سونپ دی گئی۔

گزشتہ دنوں بنگلادیشی کرکٹ بورڈ نے شکیب الحسن کو الٹی میٹم دیا تھا کہ اگر وہ بنگلادیش کی قومی ٹیم کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں تو جوئے کا کاروبار چلانے والی کمپنی کے ساتھ معاہدہ ترک کریں۔

اس کے بعد جمعرات کو شکیب الحسن نے بیٹنگ کمپنی سے اپنا معاہدہ ختم کردیا تھا جس پر بنگلادیشی بورڈ نے انہیں ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا کپتان مقرر کردیا ہے۔

بنگلادیشی بورڈ نے 27 اگست سے یو اے ای میں ہونے والے ایشیا کپ کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا بھی اعلان کردیا ہے۔

بیٹر صابر رحمان اور وکٹ کیپر بیٹر مشفیق الرحیم کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

مزید خبریں :