Time 14 اگست ، 2022
پاکستان

کوئی نوٹس نہیں ملا، نوٹس دیکھ کر پیش ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کروں گا: عطا تارڑ

کل جس گھر پر چھاپا مارا گیا وہاں میں اب نہیں رہتا، جہاں چھاپا مارا گیا 15 سال سے اس گھر میں نہیں گیا، وہاں جا کر میرے پڑوسی کو نوٹس دیا: عطا تارڑ__فوٹو: فائل
کل جس گھر پر چھاپا مارا گیا وہاں میں اب نہیں رہتا، جہاں چھاپا مارا گیا 15 سال سے اس گھر میں نہیں گیا، وہاں جا کر میرے پڑوسی کو نوٹس دیا: عطا تارڑ__فوٹو: فائل

وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ مجھے ابھی تک کوئی قانونی نوٹس موصول نہیں ہوا۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر اور ان کی ٹیم نااہل ہے، کل جس گھر پر چھاپہ مارا گیا وہاں میں اب نہیں رہتا، جہاں چھاپا مارا گیا 15 سال سے اس گھر میں نہیں گیا، وہاں جا کر میرے پڑوسی کو نوٹس دیا گیا۔

عطا تارڑ نے کہا میں کل بھی پنجاب میں تھا، یہ کیسا پنجاب کا وزیر داخلہ ہے جو نوٹس بھی ٹھیک سے نہیں بھیج سکتا؟

انہوں نے کہا نوٹس ملے تو دیکھ کر ہی فیصلہ کروں گا کہ کمیٹی کے سامنے پیش ہونا چاہیے یا نہیں، 48 گھنٹوں میں ایک نوٹس بھی نہیں بھیجا گیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ 25 مئی کو ان کو کیا ملک میں انتشار پھیلانے کی اجازت دینا درست تھا۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو والد کے سامنے گرفتار کیا گیا، ڈیتھ سیل میں رکھا گیا، شہباز گل کی حرکت قابل مذمت ہے، 2013 میں نواز شریف خود معاملات سلجھانے بنی گالا گئے تھے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ عمران خان ملک کی سیاست بند گلی میں لے آئے ہیں، عمران خان کی جلسوں میں تقریر دیکھ لیں۔

مزید خبریں :