اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور ڈیسک ٹاپ پر فیس بک کا ڈارک موڈ آن کرنے کا طریقہ جان لیں

ڈارک موڈ آنکھوں پر دباؤ کم کرتا ہے / فائل فوٹو
ڈارک موڈ آنکھوں پر دباؤ کم کرتا ہے / فائل فوٹو

اگر آپ کو علم نہ ہو تو جان لیں کہ ایپس کے لیے ڈارک موڈ کو استعمال کرنا اسمارٹ فون کی بیٹری لائف بڑھانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

ڈارک موڈ ایسا آپشن ہے جو کسی آپریٹنگ سسٹم یا ایپ کی کلر اسکیم کو بلیک یا گہری رنگت سے بدل دیتا ہے۔

مثال کے طور پر یوٹیوب پر نارمل کی بجائے ڈارک تھیم کو اپنانے سے اس ایپ سے بیٹری پاور 43 فیصد کم استعمال ہوتی ہے۔

بیٹری لائف میں ڈارک موڈ سے بہتری آئے یا نہ آئے مگر یہ آنکھوں کے لیے بہتر ہوتا ہے کیونکہ اسکرین کی روشنی سے بینائی پر پڑنے والا دباؤ کم ہوجاتا ہے۔

یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ فیس بک دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا سوشل میڈیا نیٹ ورک ہے اور اس پر کافی عرصے سے ڈارک موڈ کا آپشن دستیاب ہے۔

اگر آپ نے اسے استعمال نہیں کیا تو ایک بار ضرور آزما کر دیکھیں۔

اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور ڈیسک ٹاپ پر ڈارک موڈ ان ایبل کرنے کا طریقہ جان لیں۔

اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر ڈارک موڈ کیسے ان ایبل کریں؟

فیس بک ایپ اوپن کرکے دائیں جانب اوپر تھری لائن آئیکون پر کلک کریں اور وہاں نیچے اسکرول کرکے سیٹنگز اینڈ پرائیویسی پر جائیں۔

وہاں نیچے ڈارک موڈ کا آپشن ہوگا جس پر کلک کرکے اسےآن کردیں۔

آئی او ایس ڈیوائسز پر فیس بک ڈارک موڈ کیسے ان ایبل کریںَ

آئی فون پر فیس بک اوپن کریں اور نیچے تھری لائن آپشن پر جائیں۔

وہاں اسکرول ڈاؤن کریں اور سیٹنگز اینڈ پرائیویسی پر کلک کریں اور پھر ڈارک موڈ آپشن میں جاکر آن کردیں۔

ڈیسک ٹاپ میں فیس بک ڈارک موڈ کیسے آن کریں؟

فیس بک ویب سائٹ پر جائیں اور اپنے اکاؤنٹ پر لاگ ان ہوکر اوپر دائیں جانب اپنی پروفائل پکچر پر کلک کریں۔

وہاں نیچے ڈسپلے اینڈ Accessibility پر جائیں اور ڈارک موڈ آپشن میں جاکر اسے ایکٹیویٹ کردیں۔

مزید خبریں :