کھیل
Time 15 اگست ، 2022

حسن اور شاداب کا مقابلہ، فواد عالم کی نظر میں کبڈی میچ کون جیتے گا؟

پاکستان کےٹیسٹ کرکٹر فواد عالم سے قومی کرکٹرز اور آپس میں بہترین دوست حسن علی اور شاداب خان کے درمیان کبڈی میچ کے حوالے سے سوال کیا گیا۔

فواد عالم پاکستانی ٹینس پلیئر اعصام الحق کے ہمراہ جیو نیوز کے پروگرام 'ہنسنا منع ہے' کے مہمان بنے، دونوں سے دوران شو کئی سوالات پوچھے گئے۔

فواد عالم سے سوال کیا گیا 'اگر حسن علی اور شاداب کے درمیان کبڈی میچ کروایا جائے تو فاتح کون ہوگا؟'

کرکٹر نے کچھ سیکنڈ سوچنے کے بعد جواب دیا 'حسو (حسن علی) آرام سے جیت جائے گا'۔

فواد عالم کو کچھ نہ کرکے گھر بیٹھے تنخواہ لینا کیسا لگا؟

میزبان تابش ہاشمی نے سوال کیا کہ پنڈی ٹیسٹ میں آپ ٹیم میں شامل تھے، 28 سال بعد ایسا ہوا کہ ایک بندہ ٹیم میں ہے لیکن نہ کوئی بال کھیلی اور نہ کوئی بال پکڑی لیکن تنخواہ پوری ملی، بطور کرکٹر آپ کو کیسا لگا؟

جواب میں فواد عالم نے تابش سے کہا 'آپ کو کیسا لگے گا؟' تابش نے جواب دیا بہت مزہ آئے گا جس پر فواد ہنستے ہوئے کھڑے ہوئے اور انہوں نے میزبان سے ہاتھ ملایا۔

مزید خبریں :