شادی کے کھانے پر دلہے سے جھگڑا، دلہن نے شادی سے انکار کردیا

شادی کی پلاننگ کرتے ہوئے ماسوائے کھانے کے مینیو پر ہم ہر چیز پر متفق تھے: لڑکی کا بیانفوٹو فائل
شادی کی پلاننگ کرتے ہوئے ماسوائے کھانے کے مینیو پر ہم ہر چیز پر متفق تھے: لڑکی کا بیانفوٹو فائل

دنیا بھر میں شادی بیاہ کی تقریبات لوگوں کے گھروں میں خوشیوں کا باعث بنتی ہیں تاہم آج کل عین شادی کے دن یا کچھ دن قبل دلہن یا دلہا کی جانب سے انکار کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں۔

حال ہی میں ایک لڑکی نے اپنی شادی منسوخ کرنے کا فیصلہ اس وقت کیا جب اس کے منگیتر نے مینیو میں ویگن کھانے (ایسے کھانے جو صرف سبزیوں، پھلوں یا دالوں سے بنے ہوں اور اس میں گوشت یا ڈیری کی اشیا استعمال نہ ہوئی ہوں)  رکھنے سے انکار کیا۔

نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق سارہ جیک نامی صارف نے ویب سائٹ ریڈٹ پر اپنا واقعہ شیئر کیا جس میں لکھا 'شادی کی پلاننگ کرتے ہوئے ماسوائے کھانے کے مینیو کے ہم ہر چیز پر متفق تھے'۔

سارہ نے بتایا کہ 'میں اور میری فیملی سبزی خور ہیں اور ماضی میں ہمیں صحت کے مسائل کا سامنا رہا ہے لیکن میرے سسرال والے گوشت کھاتے تھے، مجھے ان کی پسند سے کوئی مسئلہ نہیں تھا لیکن وہ شادی کے دن صرف گوشت والے کھانے مینیو میں شامل کرنے پر رضامند تھے'۔

خاتون کے مطابق 'جب میں نے ہونے والے شوہر سے اس بارے میں بات کی تو اس نے یہ کہہ کر منع کردیا کہ یہ کھانا کھانے کے لائق نہیں اور اس سے صرف پیسوں کا ضیاع ہوگا'۔

انہوں نے بتایا کہ 'اگلے دن میں نے دیکھا شادی کے کھانے کے مینیو سے تمام وہ ڈشز غائب تھیں جو میں نے شامل کی تھیں، یہ دیکھ کر مجھے غصہ آیا جس کے بعد میں اس کے آفس جاپہنچی، اس نے دیکھتے ہی کہا کہ یہ میری والدہ کا آئیڈیا تھا'۔

سارہ کے مطابق انہوں نے اسی وقت شادی کی انگوٹھی اتار کر لڑکے کو واپس کی اور شادی سے انکار کردیا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM