2 گولڈ میڈلز جیتنے والے ارشد ندیم کیخلاف پی او اے نے خط کیوں لکھا؟

ایتھلیٹکس فیڈریشن نے جیولین تھرو کے کھلاڑی ارشد ندیم کا فلائٹ شیڈول بدل دیا جس پر پی او اے ناراض ہوگیا ہے— فوٹو: فائل
ایتھلیٹکس فیڈریشن نے جیولین تھرو کے کھلاڑی ارشد ندیم کا فلائٹ شیڈول بدل دیا جس پر پی او اے ناراض ہوگیا ہے— فوٹو: فائل

کامن ویلتھ گیمز اور اسلامی یکجہتی گیمز میں پاکستان کو گولڈ میڈل دلانے والے ارشد ندیم کو پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن ( پی او اے) نے نوٹس جاری کردیا۔

ایتھلیٹکس فیڈریشن نے جیولین تھرو کے کھلاڑی ارشد ندیم کا فلائٹ شیڈول بدل دیا جس پر  پی او اے ناراض ہوگیا ہے۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشین نے ارشد ندیم اور متعلقہ ڈپارٹمنٹ واپڈا کو خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ارشد ندیم کا ٹکٹ دستے کے چیف ڈی مشن اور  پی او اے کو بتائے بغیر تبدیل کیا گیا۔

چیف ڈی مشن محمد جہانگیر کی جانب سے ارشد ندیم کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بہتر ہوتا اگر آپ ہمارے علم میں لاکر اپنا پلان بناتے۔

اس معاملے پر پی او اے کی جانب سے واپڈا سے بھی معاملے کی تحقیقات کی سفارش کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ارشد ندیم کو کل رات دیگر ایتھلیٹس کے ساتھ وطن روانہ ہونا تھا، جیولین تھرور اب آج ایتھلیٹکس فیڈریشن حکام کے ساتھ وطن روانہ ہوں گے۔