Time 16 اگست ، 2022
پاکستان

عوام کیساتھ ہوں،فیصلے کی تائید نہیں کر سکتی: مریم کا پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر ردعمل

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا  پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر ردعمل سامنے آگیا۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا۔

بعد ازاں مریم نواز نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'میں عوام کے ساتھ کھڑی ہوں۔ اس فیصلے کی تائید نہیں کر سکتی'۔

وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافےکے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 233 روپے 91 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 51 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 244 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 67 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 199 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 43 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 191 روپے 75 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

مزید خبریں :