16 اگست ، 2022
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی میثاقِ معیشت کی پیش کش بالکل احمقانہ ہے، پی ٹی آئی اسے مسترد کرتی ہے ۔
فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی معاشی پالیسیوں کو سپورٹ کرنا جہالت ہوگی، حکومت سے صرف عام انتخابات کے فریم ورک پر بات ہوسکتی ہے اس کے علاوہ کسی چیز بات نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت انتخابات اس لیے نہیں کروا رہی کہ عمران جیت جائے گا تو پھر مارشل لا لگا دیں۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ شہباز گِل پر جو الزامات ہیں، اس کے مقابلے میں نوازشریف، مریم نواز، فضل الرحمان کے بیانات کہیں زيادہ ہیں۔ْ