21 نومبر ، 2012
غزہ…اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کے بعد غزہ میں جنگ بندی کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے ،جنگ بندی کا اطلاق آج رات12 بجے سے ہوگا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حکام نے جنگ بندی کے معاہدے کی تصدیق کردی ہے تاہم اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہغزہ کامحاصرہ ختم نہیں کیا جائے گا ۔جنگ بندی کا اعلان مصری وزیر خارجہ نے پر یس کانفرنس میں کیاجس میں ان کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کااطلاق مقامی وقت کے مطابق رات 12 بجے سے ہوگا۔جنگ بندی کے معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہو ئے اسے خوش آئند قرار دیا ، امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے اپنے رد عمل میں کہا کہ جنگ بندی کرانے پر مصری وزیر خارجہ کے شکر گزار ہیں، مصر کی نئی قیادت خطے میں ذمہ دارانہ کر دار ادا کر رہی ہے ۔