Time 16 اگست ، 2022
پاکستان

فنڈنگ کیس: پی ٹی آئی کی اپیل پر سماعت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل

قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے— فوٹو: فائل
قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے— فوٹو: فائل

ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف تحریک انصاف کی اپیل پر سماعت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ  تشکیل دے دیا گیا۔

قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار بھی لارجر بینچ کا حصہ ہوں گے۔

لارجر بینچ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کیخلاف اپیلوں پرسماعت کرے گا۔

خیال رہے کہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست کی سماعت کی اور معاملہ لارجر بینچ کے سپرد کرنے کا حکم دیا۔

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اس درخواست پر سماعت کے لیے لارجر بینچ بنا دیتے ہیں، لارجر بینچ کیس کی پرسوں سماعت کرے گا۔

مزید خبریں :