دنیا
Time 16 اگست ، 2022

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل رواں ہفتے یوکرین جائیں گے: ترجمان

انتونیو گوتریس اپنے دورے کے دوران یوکرینی صدر زیلنسکی اور ترک صدراردوان سے ملاقاتیں کریں گے: ترجمان اقوام متحدہ — فوٹو:فائل
انتونیو گوتریس اپنے دورے کے دوران یوکرینی صدر زیلنسکی اور ترک صدراردوان سے ملاقاتیں کریں گے: ترجمان اقوام متحدہ — فوٹو:فائل

اقوام متحدہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس رواں ہفتے یوکرین جائیں گے.

ترجمان کے مطابق انتونیو گوتریس اپنے دورے کے دوران یوکرینی صدر زیلنسکی اور ترک صدراردوان سے ملاقاتیں کریں گے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اپنے دورے کے دوران یوکرین کی اوڈیسا بندرگاہ کا بھی دورہ کریں گے جہاں سے اقوام متحدہ اور ترکیہ کی ثالثی میں ہونے والے یوکرین، روس معاہدے کے تحت یوکرینی گندم کی برآمدگی کا سلسلہ جاری ہے۔

یوکرین اور روس کی جانب سے ایک دوسرے پر مشرقی یوکرین کے جوہری پلانٹ کے قریب بمباری کے الزامات کے بعد امکان ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، یوکرینی صدر سے اپنی ملاقات کے دوران تنازعے کے سیاسی حل پر بھی بات چیت کریں۔

اقوام متحدہ کے ترجمان کے  مطابق سیکرٹری جنرل استنبول میں روس یوکرین معاہدے کی پاسداری کیلئے قائم کیے گئے مشترکہ رابطہ مرکز کا بھی دورہ کریں گے جہاں فریقین کے نمائندگان بحر اسود کے رستے یوکرینی گندم اور کھاد کے برآمدات کی نگرانی کرتے ہیں۔

مزید خبریں :