دنیا
Time 17 اگست ، 2022

عدالت کا ٹوئٹر کو جعلی اکاؤنٹس سے متعلق دستاویزات ایلون مسک کو فراہم کرنے کا حکم

عدالت نے ٹوئٹرکو جعلی اکاؤنٹس سے متعلق دستاویزات ایلون مسک کو فراہم کرنے کا حکم جاری کردیا ہے — فوٹو: فائل
عدالت نے ٹوئٹرکو جعلی اکاؤنٹس سے متعلق دستاویزات ایلون مسک کو فراہم کرنے کا حکم جاری کردیا ہے — فوٹو: فائل

عدالت نے ٹوئٹرکو جعلی اکاؤنٹس سے متعلق دستاویزات ایلون مسک کو فراہم کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

ایلون مسک کے خلاف ٹوئٹر کی درخواست کے بعد اس قانونی جنگ میں جعلی اکاؤنٹس کا معاملہ مرکزی نکتے کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔

عدالت نے ٹوئٹرخریداری معاہدے سے متعلق ایلون مسک کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے موقعے پر ٹوئٹر انتظامیہ کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ ایلون مسک کو جعلی اکاؤنٹس سے متعلق ٹوئٹر کے سابق ایگزیکٹو کے دستاویزات فراہم کرے۔

 ایلون مسک نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ٹوئٹر کے کنزیومر پراڈکٹ کے سابق جنرل مینیجر وہ اہم شخصیت تھے جنہوں نے ٹوئٹر کے پلیٹارم پر جعلی اکاؤنٹس کی تعداد معلوم کرنے کے سلسلے میں کافی معلومات جمع کی تھی۔

عدالت کی جانب سے ٹوئٹر  انتظامیہ کو حکم جاری کیا گیا ہے کہ سابق جنرل مینیجر کنزیومر پراڈکٹ سے جمع شدہ معلومات پر مبنی دستاویزات حاصل کرکے انہیں ریویو کرنے کے بعد ایلون مسک کو فراہم کرے۔

 عدالتی حکم نامے کے مطابق ایلون مسک کی جانب سے سوال و جواب کیلئے ٹوئٹر سے 21 دیگر افراد کی تفصیلات حاصل کرنے کی درخواست کو مسترد کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :