آرمی چیف کا یو اے ای کا سرکاری دورہ، صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات

اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ کو امارات کے دوسرے اعلیٰٰ ترین اعزاز آرڈر آف یونین سے نوازا گیا: آئی ایس پی آر/ اسکرین گریب
اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ کو امارات کے دوسرے اعلیٰٰ ترین اعزاز آرڈر آف یونین سے نوازا گیا: آئی ایس پی آر/ اسکرین گریب

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یو اے ای کے صدر سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کیا جس میں انہیںٰ امارات کے دوسرے اعلیٰٰ ترین اعزاز آرڈر آف یونین سے نوازا گیا۔

آئی ایس پی آر کےمطابق آرمی چیف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، دوطرفہ دفاعی اور سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس دوران مشرق وسطیٰ میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پربھی گفتگو کی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو 26جون 2022 کو سعودی ولی عہد نے میڈل آف ایکسلینس سے نوازا اور 9جنوری 2021 کو انہیں بحرین کے ولی عہد نے بحرینی آرڈر فرسٹ کلاس ایوارڈ سے نوازا۔

اس کے علاوہ 5 اکتوبر 2019 کو اردن نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کو آرڈر آف ملٹری میرٹ ایوارڈ سے نوازا اور  20جون 2017 کو  انہیں ترکی کے لیجن آف میرٹ ایوارڈ سے نوازا گیا جب کہ آرمی چیف کو 27 دسمبر 2018 میں روس کی جانب سے تہنیتی خط دیا گیا تھا۔

مزید خبریں :