Time 17 اگست ، 2022
انٹرٹینمنٹ

ویڈیو: ’ میرے ساتھ گائیں‘، حرا کے بارہا کہنے پر شرکا نے گانے پر ساتھ نہ دیا

سوشل میڈیا پر حرا مانی کی ایک کانسرٹ کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں ’جا تجھے معاف کیا ‘ گاتے دیکھا جاسکتا ہے/ اسکرین گریب
سوشل میڈیا پر حرا مانی کی ایک کانسرٹ کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں ’جا تجھے معاف کیا ‘ گاتے دیکھا جاسکتا ہے/ اسکرین گریب

اداکارہ حرا مانی کو لائیو کانسرٹ میں شرکا کا ردعمل نہ ملنے پر ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔

سوشل میڈیا پر حرا مانی کی ایک کانسرٹ کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں ’جا تجھے معاف کیا ‘ گاتے دیکھا جاسکتا ہے تاہم حرا نے پرفارمنس سے قبل خواہش کی کہ شرکا بھی ان کے ساتھ گانا گائیں۔

حرا نے  مائیک کئی بار شرکا کی جانب گھمایا لیکن شرکا کی طرف سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ۔

ہال میں چھائی خاموشی پر حرا نے کہا کہ ’میرے ساتھ گا کر اس پرفارمنس میں میرا ساتھ دیں ورنہ میں پرفارمنس شروع نہیں کروں گی لیکن ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس کے باوجود شرکا کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔

حرا مانی نے گانے پر شرکا کا رد عمل سامنے نہ آنے پر پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا جس پر کانسرٹ کے شرکا نے بھرپور رد عمل دیا۔

حراکی وائرل ویڈیو پر انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور صارفین انہیں گلوکاری کو چھوڑ کر اداکاری تک محدود رہنے کے مشورے دے رہے ہیں۔

مزید خبریں :