دنیا
Time 17 اگست ، 2022

برطانیہ میں مہنگائی کی شرح 40 سال بعد پہلی بار 10 فیصد سے تجاوز کرگئی

جولائی میں مہنگائی کی شرح توقع سے زیادہ رہی / رائٹرز فوٹو
جولائی میں مہنگائی کی شرح توقع سے زیادہ رہی / رائٹرز فوٹو

برطانیہ میں مہنگائی کی شرح 40 سال بعد پہلی بار 10 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے۔

برطانوی محکمہ شماریات کے مطابق جولائی 2022 میں مہنگائی کی شرح 10.1 فیصد تک پہنچ گئی جو برطانیہ میں فروری 1982 کے بعد سب سے زیادہ شرح ہے۔

اس سے قبل جون میں مہنگائی کی شرح 9.4 فیصد ریکارڈ ہوئی تھی مگر جولائی میں یہ اضافہ توقعات سے زیادہ ہوا۔

اس سے قبل ماہرین نے خیال ظاہر کیا تھا کہ جولائی میں مہنگائی کی شرح 9.8 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔

بینک آف انگلینڈ نے جولائی میں کساد بازاری کا انتباہ کرتے ہوئے شرح سود میں 0.5 فیصد اضافہ کیا تھا جس کے بعد وہ 1.75 فیصد ہوگئی۔

بینک آف انگلینڈ نے یہ بھی کہا کہ مہنگائی کی شرح اکتوبر میں 13.3 فیصد تک پہنچ سکتی ہے جبکہ شرح سود میں بھی ستمبر میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ مہنگائی کو قابو میں لانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

مزید خبریں :