دنیا
Time 17 اگست ، 2022

روس پر معاشی پابندیوں کے باوجود نیویارک میں روسی بانڈز کی خریدوفروخت جاری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

روس پر معاشی پابندیوں کے باوجود نیویارک میں روسی بانڈز کی خریدوفروخت جاری ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق جولائی میں روسی بانڈز سے سرمایہ کاری ختم کرنے کی گائیڈلائنز دی گئی تھیں۔

گائیڈلائنز کے باوجود نیویارک میں بینک روسی بانڈز کی خریدوفروخت کر رہے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین پر روس کے فوجی آپریشن سے قبل روس کا قرض 40 ارب ڈالر تھا، روسی بانڈز کی آدھی خریداری فارن فنڈز سےکی گئی تھی، معاشی پابندیوں سے  روسی بانڈز کی قیمت گری تو سرمایہ کار غائب ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق بانڈزپر پابندی کے بعد اکثر امریکی اور  یورپی سرمایہ کاری نکل گئی تھی تاہم اب بڑی وال اسٹریٹ فرمز محتاط ہوکر روس کی بانڈ مارکیٹ میں آئی ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق بینک آف امریکا، بارکلیز، سٹی بینک اور  جے پی مورگن نے اس معاملے پر مؤقف دینے سے انکار کردیا ہے۔

یہ بھی کہا جارہا ہےکہ زہریلی سمجھی جانے والی سرمایہ کاری سے سرمایہ نکالنے کا موقع دیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ یوکرین پر حملے کی وجہ سے مغربی ممالک نے روس پر سخت معاشی پابندیاں عائد کی ہوئی ہیں۔

مزید خبریں :