شہباز گِل نے اسلام آباد پولیس کے ساتھ جانے سے انکار کردیا

شہبازگل نے ابتدائی طور پر تشدد سے طبیعت خراب ہونے کی شکایات کی: جیل ذرائع— فوٹو: فائل
شہبازگل نے ابتدائی طور پر تشدد سے طبیعت خراب ہونے کی شکایات کی: جیل ذرائع— فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے اسلام آباد پولیس کے ساتھ جانے سے انکار کردیا۔

پمز اسپتال کی ایمبولینس اڈیالہ جیل طلب کرلی گئی اور راولپنڈی پولیس کے اعلیٰ  افسران کی ٹیم بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق شہباز گل نے اسلام آباد پولیس کے ساتھ جانے سے انکار کردیا ہے اور انہیں طبی معائنے کیلئے جیل اسپتال منتقل کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازگل نے ابتدائی طور پر تشدد سے طبیعت خراب ہونے کی شکایات کی اور  ان کو ڈی ایچ کیو اسپتال راولپنڈی منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب ڈی ایچ کیواسپتال کے تمام ایچ او ڈیز، ایم ایس اوردیگر عملے کو طلب کرلیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس جیل خانہ جات کو شہبازگل کوایمرجنسی پیدا کرکے اسپتال منتقل کرنے کاحکم دیا تھا۔

انہوں نے حکم دیا کہ ایمرجنسی پیدا کرکے شہباز گل کو فوری راولپنڈی کے کسی سرکاری اسپتال بھیج دیں۔

اس سے قبل اسلام آباد کی مقامی عدالت نے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ مسترد ہونے کے خلاف نظر ثانی درخواست پر فیصلہ سنادیا اور پی ٹی آئی رہنما کو دو دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزید خبریں :