Time 17 اگست ، 2022
پاکستان

شدید بارشوں کی پیشگوئی، حیدرآباد میں کل عام تعطیل کا اعلان

حیدرآباد میں طوفانی بارش کے باعث اہم شاہراہیں اور گلیاں زیرآب آگئیں جس سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا— فوٹو:فائل
حیدرآباد میں طوفانی بارش کے باعث اہم شاہراہیں اور گلیاں زیرآب آگئیں جس سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا— فوٹو:فائل

حیدر آباد میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کے باعث عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔

حیدرآباد میں طوفانی بارش کے باعث اہم شاہراہیں اور گلیاں زیرآب آگئیں جس سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا۔

 شدید بارشوں کی پیشگوئی کے باعث کل عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر فواد سومرو کے مطابق شہر کے تمام سرکاری ونجی تعلیمی ادارے اورکاروباری مراکز بند رہیں گے۔

دوسری جانب مہران یونیورسٹی اورشہید ذوالفقارعلی بھٹوکیمپس خیرپور کل بند رہیں گے۔

جامعات میں شیڈول مڈٹرم اور سپلیمنٹری امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں اور نئی تاریخ کا اعلان جلد کیاجائے گا۔

مزید خبریں :