’ الیکشن کمیشن توشہ خانہ ریفرنس پر3 یا 4ستمبر سے پہلے فیصلہ سنانے کا پابند ہے‘

یہ ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے آیا ہے جس میں آرٹیکل 63 اے اور223 بھی لگایا گیا ہے: سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن/ فائل فوٹو
 یہ ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے آیا ہے جس میں آرٹیکل 63 اے اور223 بھی لگایا گیا ہے: سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن/ فائل فوٹو

اسلام آباد: سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشار نے توشہ خانہ ریفرنس سے متعلق بیان دیا ہے۔

ایک بیان میں کنور دلشاد نے کہا کہ قانون کے مطابق الیکشن کمیشن توشہ خانہ ریفرنس پر3 یا 4ستمبر سے پہلے فیصلہ سنانے کا پابند ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے آیا ہے جس میں آرٹیکل 63 اے اور223 بھی لگایا گیاہے۔

سابق سیکرٹری کا کہنا تھا کہ آئینی اور قانون معاملات سے گریز یا فرار کسی پارٹی کے اختیار میں نہیں۔

اس سے قبل سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا تھا کہ مجھے عمران خان، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے الیکشن کمیشن کو بھجوائے گئے توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی کی زد میں آتے نظر آرہے ہیں۔ 


مزید خبریں :