18 اگست ، 2022
کراچی میں جاری شدید بارشوں سے جہاں سڑکوں پر سیلابی صورتحال ہے وہاں تعلیمی ادارے بھی بارش کے پانی سے محفوظ نہیں ہیں۔
شہر میں شدید بارشوں کے بعد جامعہ کراچی کی کلاس رومز اوردفاتر میں بھی پانی جمع ہوگیا ہے جس سے جامعہ کا فرنیچر اور دیگر سامان خراب ہونے کا خدشہ ہے۔
بارش کا پانی شعبہ بین الاقوامی تعلقات اور دیگر شعبہ جات میں داخل ہوگیا جس کے باعث طلبہ کو بھی پریشانی کا سامنا ہے۔
اساتذہ کا کہنا ہےکہ کلاس رومز سے پانی کی نکاسی کے لیے انتظامیہ نے اب تک کوئی اقدامات نہیں کیے۔