18 اگست ، 2022
کراچی میں لنک روڈ سے ملیر ندی میں گرنے والی فیملی کی تلاش جاری ہے۔
ڈوبنے والی فیملی کے رشتے دار محمد دانش نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ماموں شادی میں شرکت کے بعد واپس حیدر آباد جارہے تھے اور بارش کے باعث لنک روڈ کا استعمال کیا گیا۔
محمد دانش نے کہا کہ ماموں نے ڈرائیور کو لنک روڈ استعمال کرنے سے منع کیا تھا، پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے گاڑی ڈوب گئی جس میں ڈرائیور کے علاوہ ماموں، ممانی اور 4 بچے سوار تھے۔
دوسری جانب ایدھی فاؤنڈیشن کے سعد ایدھی کا کہنا ہےکہ پانی کے تیز بہاؤ سے گاڑی ندی میں کافی دور چلی گئی تھی، گاڑی کو ہیوی مشینری کی مدد سے ملیر ندی سے نکالا جاسکتا ہے، ملیر ندی میں گاڑی کو پتھر کےساتھ باندھ دیا گیا ہے اور ڈوبنے والوں کی تلاش کررہے ہیں۔