Time 18 اگست ، 2022
انٹرٹینمنٹ

’کچھ نہیں کرسکتے تم لوگ‘، حرا اور مانی کا ناقدین کو پیغام

گزشتہ روز حرا مانی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اداکارہ کو لائیو کانسرٹ میں شرکا کا ردعمل نہ ملنے پر ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا تھا/ فوٹو سوشل میڈیا
گزشتہ روز حرا مانی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اداکارہ کو لائیو کانسرٹ میں شرکا کا ردعمل نہ ملنے پر ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا تھا/ فوٹو سوشل میڈیا

اداکارہ حرا مانی اور ان کے شوہر مانی نے تنقید کرنے والوں کو جواب دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر حرا کی شوہر مانی کے ہمراہ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں مانی کیمرہ آن ہوتے ہی سوال کرتے ہوئے کہتے ہیں ’ہاں بھئی ہوشیارو کیسے ہو؟ ۔

ویڈیو میں مانی کا کہنا تھا کہ اس وقت ہم لندن میں ہیں اور جتنے بھی ہوشیار بیٹھے ہیں۔ مانی کی بات مکمل کرتے ہوئے حرا نے ہنستے ہوئے کہا کہ اکھاڑ لو جو اکھاڑنا ہے۔

اس پر مانی نے بھی کہا کچھ نہیں کرسکتے تم لوگ، لہٰذا چِل کرلو ہمیں آپ سے پھر بھی محبت ہے جو مرضی آئے کرلیں ۔

بعد ازاں حرا نے ہنستے ہوئے مداحوں سے محبت کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز حرا مانی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اداکارہ  کو لائیو کانسرٹ میں شرکا کا ردعمل نہ ملنے پر ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ویڈیو  میں  حرا کو  ’جا تجھے معاف کیا ‘ گاتے دیکھا جاسکتا ہے تاہم حرا نے پرفارمنس سے قبل خواہش کی کہ شرکا بھی ان کے ساتھ گانا گائیں لیکن  کئی بار کی کوشش کے باوجود  شرکا کی طرف سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا تھا۔

مزید خبریں :