18 اگست ، 2022
محکمہ موسمیات نے مون سون کے رواں سیزن کے دوران کراچی میں ہونے والی بارشوں کے اعداد و شمار جاری کردیے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق مون سون کے رواں سیزن میں سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 855 ملی میٹر ہوئی جس میں سے 587 ملی میٹر بارش جولائی کے مہینے میں ریکارڈ کی گئی جب کہ رواں ماہ 208 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دوسرے نمبر پر اس دورانیے میں مسرور بیس کے علاقے میں 713 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اس کے علاوہ قائد آباد میں 669، ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی 612، فیصل بیس کے اطراف 583، سرجانی ٹاؤن 556، ناظم آباد 477، صدر ٹاؤن 445، کیماڑی 437، اورنگی ٹاؤن 425، یونیورسٹی روڈ 424 اور نارتھ کراچی میں 400 ملی میٹر بارش ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق سعدی ٹاؤن 388، جناح ٹرمینل کے اطراف 379، گڈاپ 351، گلشن معمار 323 اور کونگی میں 306 ملی میٹر بارش ہوئی۔