منی لانڈرنگ کیس: ایف آئی اےکا ابراج گروپ کے 5 اکاؤنٹس منجمدکرانےکا فیصلہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ کیس میں ابراج گروپ کے 5 اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لیے بھیج  دیے۔

ذرائع ایف آئی اےکے مطابق  ان پانچوں اکاؤنٹس سے مبینہ طور پر منی لانڈرنگ ہوئی، اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک کے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ نے ایس ٹی آر  بھیجی تھی۔

ذرائع ایف آئی اےکا کہنا ہےکہ دوران انکوائری ٹھوس شواہد ایف آئی اے کو ملے ہیں، منی لانڈرنگ میں 5 افراد شامل ہیں جن میں سید عارف مسعود نقوی، ان کی اہلیہ اور 3 دیگر افراد شامل ہیں۔

ذرائع ایف آئی اےکے مطابق انکوائری پر جلد مقدمہ درج کرلیا جائےگا، یہ پی ٹی آئی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کے سلسلے کی کڑی ہے۔


مزید خبریں :