Time 18 اگست ، 2022
پاکستان

شہباز گل پر جسمانی تشدد کی انتہائی پریشان کن تصویریں دیکھی ہیں: مصطفیٰ نواز

قطع نظر اس سے کہ آپ اس سے کتنا اختلاف یا نا پسند کرتے ہیں، کسی شخص کی عزت نفس کو اس طرح پامال نہیں کیا جانا چاہیے: رہنما پیپلز پارٹی— فوٹو: فائل
قطع نظر اس سے کہ آپ اس سے کتنا اختلاف یا نا پسند کرتے ہیں، کسی شخص کی عزت نفس کو اس طرح پامال نہیں کیا جانا چاہیے: رہنما پیپلز پارٹی— فوٹو: فائل

اسلام آباد : رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل پر جسمانی تشدد کی انتہائی پریشان کن تصویریں دیکھی ہیں۔

سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے مزید کہا کہ قطع نظر اس سے کہ آپ اس سے کتنا اختلاف یا نا پسند کرتے ہیں، کسی شخص کی عزت نفس کو اس طرح پامال نہیں کیا جانا چاہیے۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے مزید کہا کہ شہباز حکومت ملوث ہے یا ایسی بربریت کو روکنے میں بے بس!  یہ ہمارےلیے شرم کی بات ہے۔

خیال رہے کہ شہباز گل کو فوج کیخلاف بیان دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے اور عمران خان بھی بار ہا یہ دعویٰ کر چکے ہیں کہ پولیس نے شہباز گل پر برہنہ کرکے تشدد کیا اور ان کی عزت نفس کو پامال کیا گیا۔

مزید خبریں :