پاکستان

شہباز گِل فٹ قرار ،کسی قسم کے تشدد کے بھی کوئی ثبوت نہیں ملے، میڈیکل رپورٹ جاری

فوٹو:ٹوئٹر
فوٹو:ٹوئٹر

وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکے پمز اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما  شہباز گل کو فٹ قرار دے دیا ۔

ذرائع کے مطابق پمز اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما  تندرست،صحت مند اور مکمل فٹ ہیں۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ شہباز گل کسی بھی وقت اسپتال سے ڈسچارج ہوسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شہباز گل کے 10مختلف ٹیسٹ کیے گئے جس میں کورونا ٹیسٹ بھی شامل تھا،ان کے  تمام ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی رہنماکے 6 مختلف ایکسرے بھی کیے گئے، رپورٹ میں کسی قسم کے تشدد کے شواہد بھی نہیں ملے۔

ذرائع کے مطابق فٹ قرار دیے جانے کے بعد بھی اسلام آباد پولیس شہباز گل کو اسپتال سے تھانے منتقل کرنے کا فیصلہ نہیں کر سکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ کے ڈاکٹرز نے پولیس حکام کو اسپتال میں شہبازگل سے سوال وجواب کرنے سے روکا ہے۔ڈاکٹرز کا مؤقف ہے کہ شہباز گل مکمل فٹ ہیں لیکن اسپتال میں ان سے  تفتیش نہیں کر سکتے۔

ذرائع کے مطابق شہباز گل کو پولیس صبح اسپتال سے کچہری بخشی خانے منتقل کر کے عدالت میں پیش کرنا چاہتی ہے جہاں وہ مزید ریمانڈ کی استدعا کرے گی۔

مزید خبریں :