کھیل
Time 19 اگست ، 2022

کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی والدین کے ہمراہ پوسٹ وائرل

ارشد ندیم کو اس تصویر میں والدین کے ہمراہ پرسکون انداز میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ س تصویر میں ان کے ہمراہ دو بچیاں بھی موجود ہیں/ فوٹو سوشل میڈیا
ارشد ندیم کو اس تصویر میں والدین کے ہمراہ پرسکون انداز میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ س تصویر میں ان کے ہمراہ دو بچیاں بھی موجود ہیں/ فوٹو سوشل میڈیا

کامن ویلتھ گیمز میں  گولڈ  میڈل لینے والے پاکستان کے ایتھیلیٹ ارشد ندیم نے وطن واپسی کے بعد  والدین کے ہمراہ تصویر شیئر کی۔

ارشد ندیم کو اس تصویر میں والدین کے ہمراہ پرسکون انداز میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے  جب کہ س تصویر میں ان کے ہمراہ  دو بچیاں بھی موجود ہیں۔

ارشد ندیم نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’دنیا کی سب سے بڑی خوشی وہ ہوتی ہے جب آپ کے والدین کی دعاؤں اور کئی گھریلو و معاشی قربانیوں کے بعد آپ کامیابی کے سفر پر گامزن ہوجائیں اور یہ سب دیکھ کے آپ کے والدین بے انتہا خوش اور پُر اطمینان ہوں‘۔

یاد رہے کہ ارشد ندیم نے پاکستان کے لیے کامن ویلتھ گیمز اور  اسلامی یکجہتی گیمز میں گولڈ میڈلز جیتے۔

مزید خبریں :