Time 19 اگست ، 2022
پاکستان

عمران خان کی زیرقیادت اسلام آباد میں ریلی کے معاملے پر ڈپٹی کمشنر کا انتباہ

اسلام آباد میں 5 سے زائد افراد کےکسی بھی جگہ اکٹھا ہونے پر پابندی ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے گا: ڈی سی— فوٹو: فائل
اسلام آباد میں 5 سے زائد افراد کےکسی بھی جگہ اکٹھا ہونے پر پابندی ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے گا: ڈی سی— فوٹو: فائل

شہباز گل کی گرفتاری کیخلاف عمران خان کی زیرقیادت اسلام آباد میں ریلی کے معاملے پر ڈپٹی کشمنر اسلام آباد نے انتباہ جاری کردیا۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں 5 سے زائد افراد کےکسی بھی جگہ اکٹھا ہونے پر پابندی ہے، اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے یہ پابندی 23جولائی2022سے عائد ہے، ہر قسم کے اجتماع، جلسے اور جلوس اور ریلی وغیرہ پر پابندی عائد ہے۔

ڈی سی نے کہا کہ کسی بھی جگہ پر جلسے، جلوس، ریلی اور لوگوں کے اجتماع کی اجازت نہیں ہے، کسی بھی جگہ پر  پانچ سے زائد افراد اکٹھے نہ ہوں، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے گا۔

خیال رہے کہ فواد چوہدری کے مطابق اسلام آباد میں ریلی شام 7 بجے زیروپوائنٹ سے شروع ہوکر ایف 9 پارک پر ختم ہوگی۔


مزید خبریں :