کھیل
Time 20 اگست ، 2022

شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر

شاہین آفریدی گال میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں دائیں گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے—فوٹو: فائل
شاہین آفریدی گال میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں دائیں گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے—فوٹو: فائل

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی گھٹنے میں انجری کے باعث اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

پی سی بی میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی اور انڈی پینڈنٹ اسپیشلسٹس نے تازہ ترین اسکینز اور رپورٹس کی روشنی میں کرکٹر کو آرام تجویز کیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو چار سے چھ ہفتے آرام کی تجویز کی گئی ہے۔

ممکنہ طور پر شاہین آفریدی کی نیوزی لینڈ میں اکتوبر میں ہونے والی سہہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کرکٹ میں واپسی ہو گی۔

اےسی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے شاہین آفریدی کے متبادل کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کے لیے پیر کو روٹرڈیم سے دبئی روانہ ہوگی۔

واضح رہے کہ شاہین آفریدی گال میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں دائیں گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔

مزید خبریں :