Time 20 اگست ، 2022
کھیل

ایشیا کپ سے باہر ہونیکی خبر سُن کر شاہین اپ سیٹ ہیں: پی سی بی چیف میڈیکل آفیسر

وہ ایک بہادر نوجوان ہیں، وہ جلد بھرپور انداز سے کرکٹ میں واپس آئیں گے اور ملک کی نمائندگی کریں گے: ڈاکٹر نجیب اللہ سومرو—فوٹو فائل
وہ ایک بہادر نوجوان ہیں، وہ جلد بھرپور انداز سے کرکٹ میں واپس آئیں گے اور ملک کی نمائندگی کریں گے: ڈاکٹر نجیب اللہ سومرو—فوٹو فائل

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے باہر ہو گئے ہیں جس کے بعد وہ افسردہ ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نجیب اللہ سومرو کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی سے بات کی ہے اور وہ یہ خبر سن کر اپ سیٹ ہیں۔

انہوں نے کہا وہ ایک بہادر نوجوان ہیں، وہ جلد بھرپور انداز سے کرکٹ میں واپس آئیں گے اور ملک کی نمائندگی کریں گے۔

ڈاکٹر نجیب اللہ سومرو نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی نے روٹرڈیم میں ری ہیب کے دوران بہتری دکھائی ہےاس کے باوجود انہیں مزید بہتری کے لیے کچھ وقت درکار ہے۔

واضح رہے کہ شاہین آفریدی گال میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں دائیں گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔

مزید خبریں :