Time 20 اگست ، 2022
پاکستان

شہباز گل کا بلڈ پریشر، شوگر اور نبض کی رفتار معمول کے مطابق ہے، اسپتال ذرائع

شہباز گل کو کمرے میں اے سی، ٹی وی، صوفہ کی سہولت میسر ہے: ذرائع— فوٹو: اسکرین گریب
شہباز گل کو کمرے میں اے سی، ٹی وی، صوفہ کی سہولت میسر ہے: ذرائع— فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ‏شہباز گل کے معمول کے کلینیکل ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق شہباز گل کا بلڈ پریشر، شوگر، نبض کی رفتار معمول کے مطابق ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ‏شہباز گل کو سینے کا معمولی انفیکشن ہے جس کی دوا دی جا رہی ہے۔

اسپتال ذرائع نے بتایا کہ ‏‏شہباز گل کو کمرے میں اے سی، ٹی وی، صوفہ کی سہولت میسر ہے اور انہیں اسپتال سے پرہیزی کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کے دوران شہباز گل کی تازہ ترین ویڈیو چلوا دی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہباز گل ہشاش بشاش ہیں اور وہ آکسیجن ماسک کے بغیر کمرے میں موجود ہیں۔

مزید خبریں :