Time 20 اگست ، 2022
پاکستان

سندھ میں 28 اگست کو بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ پھر غیر یقینی کا شکار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں 28 اگست کے بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ پھر غیر یقینی کا شکار ہوگیا۔

 الیکشن کمشنر سندھ نے انتخابات کو ایک بار پھر موسم سے مشروط کردیا ہے اور 24 اگست تک جائزہ رپورٹ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھجوانےکا اعلان کیا ہے۔

الیکشن کمشنر سندھ کا کہنا ہےکہ ابھی محکمہ موسمیات سے تازہ ترین صورتحال لی ہے، اس وقت حیدرآباد کے شہری علاقوں میں کافی پانی موجود ہے جب کہ مٹیاری، دادو، بدین ، ٹھٹہ اور سجاول کی ساحلی پٹی بھی بارش سے متاثر ہے، زیر آب مقامات پر پولنگ اسٹینشنز کی صورتحال بھی موافق نہیں۔

اس سے پہلے آج وزیراعلیٰ سندھ نے بھی کہا تھا کہ سنا ہے بارشوں کا ایک اور اسپیل آرہا ہے ، الیکشن کمیشن کی برسات پر نظر ہے ۔

خیال رہےکہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 24 جولائی کو پولنگ ہونا تھی  تاہم  بارشوں کی پیشگوئی کے باعث انتخابات ملتوی کرکے  28 اگست 2022 کو الیکشن کرانےکا اعلان کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :