Time 20 اگست ، 2022
پاکستان

این اے 245: فاروق ستار سمیت 15 امیدواروں کے درمیان مقابلہ کل ہوگا

ایم کیو ایم کے امیدوار معید انور، پی ٹی آئی کے محمود مولوی، پاک سر زمین پارٹی کے سید حفیظ الدین، تحريک لبيک کے محمد احمد رضا، ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے فاروق ستار اور دیگر امیدوار حصہ لے رہے ہیں—فوٹو: فائل

کراچی کے حلقہ این اے 245 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کل ہوگی جس کیلئے  15 امیدوار میدان میں ہیں۔

پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ایم کیو ایم پاکستان کے حق میں دست بردار  ہوچکے ہیں۔

ایم کیو ایم کے امیدوار معید انور،  پی ٹی آئی کے محمود مولوی، پاک سر زمین پارٹی کے سید حفیظ الدین، تحريک لبيک کے محمد احمد رضا، ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے فاروق ستار اور دیگر امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

یہ نشست تحریک انصاف کے ٹکٹ پر 2018 میں رکن اسمبلی منتخب ہونے والے عامر لیاقت حسین کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔

کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ پولنگ اسٹیشن پر پولیس کے ساتھ رینجرز بھی تعینات ہوگی، کسی بھی لیڈر کو نجی گن مین ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمرے ہوں گے۔

مزید خبریں :