ٹوئٹر میں ویریفائیڈ فون نمبر کے فیچر کی آزمائش

دونوں فیچرز کو ابھی ٹیسٹ کیا جارہا ہے / فائل فوٹو
دونوں فیچرز کو ابھی ٹیسٹ کیا جارہا ہے / فائل فوٹو

ٹوئٹر کی جانب سے چند نئے فیچرز پر کام کیا جارہا ہے۔

ان میں سے ایک نیا فیچر ویریفائیڈ فون نمبر کا ہے جس کے تحت پروفائل میں ویریفائیڈ فون نمبر کے لیبل کا اضافہ کیا جائے گا۔

اس وقت ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بلیو ٹک کے لیے فون نمبر کی تصدیق ضروری ہے تو واضح نہیں کہ کوئی صارف کس طرح اپنا فون ویریفائیڈ کراسکے گا۔

دوسرے فیچر کے ذریعے صارفین یہ جان سکیں گے کہ ہر ٹوئٹ کو کتنے افراد نے پڑھا۔

اسے ٹوئٹ ویو کاؤنٹ کا نام دیا گیا ہے جس میں ہر ٹوئٹ کے نیچے آنکھ کا آئیکون بنا ہوگا جس پر کلک کرنے سے علم ہوسکے گا کہ کتنے افراد نے اس ٹوئٹ کو پڑھا۔

فی الحال یہ دونوں فیچرز ٹیسٹ کیے جارہے ہیں تو واضح نہیں کہ کب تک صارفین کو دستیاب ہوسکیں گے۔

بلکہ یہ بھی واضح نہیں کہ عام صارفین کو دستیاب ہوں گے یا کمپنی کے سبسکرائبر صارفین تک ہی محدود ہوں گے۔

مزید خبریں :