Time 22 اگست ، 2022
پاکستان

بلدیاتی انتخابات ملتوی کیے جائیں: حیدرآباد ڈویژن کے ڈی سیز کا الیکشن کمیشن کو خط

بارش کے پانی کی وجہ سے لوگ بےگھر ہیں اور زیادہ تر علاقوں میں پانی جمع ہونے کے باعث پولنگ اسٹیشنز تک رسائی ممکن نہیں، ڈی سیز کا خط— فوٹو: فائل
بارش کے پانی کی وجہ سے لوگ بےگھر ہیں اور زیادہ تر علاقوں میں پانی جمع ہونے کے باعث پولنگ اسٹیشنز تک رسائی ممکن نہیں، ڈی سیز کا خط— فوٹو: فائل

حیدرآباد ڈویژن کے کئی ڈپٹی کمشنرز نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔

الیکشن کمیشن کو خط جامشورو، ٹنڈوالہ یار اور دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے  لکھے گئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب خط میں الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

خط کے متن کے مطابق بارش کے پانی کی وجہ سے لوگ بےگھر ہیں اور زیادہ تر علاقوں میں پانی جمع ہے جس کے باعث پولنگ اسٹیشنز تک رسائی ممکن نہیں۔

خیال رہے کہ صوبہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کراچی سمیت کئی شہروں میں 28 اگست کو پولنگ ہوگی۔

اس سے قبل بھی بلدیاتی انتخابات بارشوں کے باعث ملتوی کیے گئے تھے۔

مزید خبریں :