Time 23 اگست ، 2022
پاکستان

سندھ میں بارشوں کے پیشِ نظر 24 اور 25 اگست کو تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان

سندھ بھرمیں 24 اور 25 اگست کو تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی۔—فوٹو:فائل
سندھ بھرمیں 24 اور 25 اگست کو تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی۔—فوٹو:فائل

 سندھ بھرمیں 24 اور 25 اگست کو تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق  تعلیمی اداروں میں تعطیل بارشوں کے پیش نظرکی گئیں۔

وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری اسکول و کالجز پر ہوگا۔

واضح رہے کہ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق وسطی بھارت میں موجود مون سون سسٹم سندھ پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے جس کے نتیجے میں 24 اور 25 اگست کو کراچی میں بادل برس سکتے ہیں۔

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ہوا کا شدید کم دباؤ ڈپریشن کی صورت میں وسطی بھارت پر موجود ہے جو بھارتی ریاست راجستھان کی جانب بڑھ رہا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق 23 اگست سے مون سون سسٹم مشرقی سندھ پر اثر انداز ہو سکتا ہے، مون سون سسٹم کے زیر اثر کراچی، وسطی و بالائی سندھ اور بلوچستان میں بارش کا امکان ہے۔

سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی میں 24 سے 25 اگست کی شام تک بارش کا امکان رہے گا جبکہ بلوچستان کے شمال مشرقی اور جنوبی اضلاع میں بھی بارشیں ہو سکتی ہیں

مزید خبریں :