دنیا
Time 24 اگست ، 2022

روسی حملوں میں یوکرین کا یومِ آزادی، زیلنسکے کی روس کو وارننگ

یوکرین کے یوم آزادی پر دارالحکومت کیف سمیت دیگر شہروں میں کرفیو نافذ ہے جس کے باعث عوامی اجتماعات پر پابندی ہے/ فوٹر رائٹرز
یوکرین کے یوم آزادی پر دارالحکومت کیف سمیت دیگر شہروں میں کرفیو نافذ ہے جس کے باعث عوامی اجتماعات پر پابندی ہے/ فوٹر رائٹرز

روسی کے پے در پے حملوں کی زد میں موجود یوکرین آج اپنا 31 واں یوم آزادی منارہا ہے۔

سوویت یونین سے علیحدگی کے بعد یوکرینی شہری آج اپنا 31 واں یومِ آزادی منارہے ہیں اور اس روز یوکرین پر روسی حملوں کو بھی 6 ماہ مکمل ہوچکے ہیں۔

یوکرین کے یوم آزادی پر دارالحکومت کیف سمیت دیگر شہروں میں کرفیو نافذ ہے جس کے باعث عوامی اجتماعات پر پابندی ہے۔

یوکرین کی فوج نے شہریوں سے اپیل کی ہےکہ وہ فضائی حملوں کے سگنلز کو سنجیدگی سے لیں۔

یوکرین کے صدر نے ملک کے یوم آزادی کے موقع پر روسی حملوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے جب کہ ساتھ انہوں نے یوم آزادی پر کسی بھی روسی حملے کی صورت میں خطرناک نتائج سے بھی خبردار کیا ہے۔

یوکرین کے صدر نے کہا کہ ہم اپنی ریاستی طاقت کے بل پر کھڑے ہوکر انتہائی خوفناک خطرے سے لڑرہے ہیں جب کہ ساتھ ہی ہم نے قومی اتحاد کی سطح پر ایک عظیم مقصد کو حاصل کرلیا ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ نے امید ظاہر کی ہےکہ ایجنسی کو جلد جنوبی یوکرین میں روس کے زیر قبضہ ایٹمی پلانٹ تک رسائی مل جائے گی۔

ناروے اور برطانیہ کا چھوٹے ڈرون دینے کا اعلان

علاوہ ازیں ناروے اور برطانیہ نے روسی حملوں کے دفاع کے لیے یوکرین کو انتہائی چھوٹے ڈرون فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ناروے کی وزارت دفاع نے یوکرین کو چھوٹے ڈرون کی فراہمی کی تصدیق کی ہے۔

فوٹو رائٹرز
فوٹو رائٹرز

وزارت دفاع کےمطابق یہ انتہائی چھوٹے ڈرون ہدف کی نشاندہی کے لیے استعمال کیے جاسکتے ہیں اور ان کی قیمت 9.26 ملین امریکی ڈالر ہے۔

مزید خبریں :