25 اگست ، 2022
سابق وزیر خزانہ و سینیٹر اسحاق ڈارکو اشتہاری قرار دینے اور اثاثے منجمد کرنے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔
جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا دو رکنی بینچ آج کیس کی سماعت کرے گا۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی دو رکنی بینچ کا حصہ ہوں گے۔
اسحاق ڈار نے گزشتہ دنوں اشتہاری قرار دینے اور اثاثے منجمد کرنے کے معاملے پر جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
اسحاق ڈار نے وکیل سلمان بٹ کی وساطت سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ گزشتہ حکومت نے پاسپورٹ منسوخ کردیا تھا۔
خیال رہے کہ اسحاق ڈار نے اشتہاری قراردینے اوراثاثے منجمد کرنے پرسپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے ، احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دیا تھا۔