لیہ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے خاتون پولیو ورکر زخمی

خاتون پولیو ورکر چوک اعظم پر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا رہی تھی کہ آوارہ کتوں نے اچانک حملہ کر کے اسے کاٹ لیا۔ فوٹو فائل
خاتون پولیو ورکر چوک اعظم پر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا رہی تھی کہ آوارہ کتوں نے اچانک حملہ کر کے اسے کاٹ لیا۔ فوٹو فائل

لیہ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے خاتون پولیو ورکر زخمی ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق خاتون پولیو ورکر چوک اعظم پر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا رہی تھی کہ آوارہ کتوں نے اچانک حملہ کر کے اسے کاٹ لیا۔

ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ زخمی پولیو ہیلتھ ورکر کو طبی امداد کے بعد گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کے پاس آوارہ کتوں کو مارنے والی دوا نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

میونسپل کمیٹی لیہ کا کہنا ہے کہ متعدد بار انتظامیہ کو درخواستیں دیں لیکن دوا فراہم نہیں کی جا رہی۔

مزید خبریں :