Time 26 اگست ، 2022
سائنس و ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک میں ایک نیا دلچسپ اضافہ

کمپنی نے اس نئے فیچر کی تصدیق کی ہے / فوٹو بشکریہ ٹک ٹاک
کمپنی نے اس نئے فیچر کی تصدیق کی ہے / فوٹو بشکریہ ٹک ٹاک

ٹک ٹاک میں ایک نیا دلچسپ اضافہ کیا جارہا ہے۔

ٹک ٹاک کی جانب سے ایک نئی 'نیئر بائی فیڈ' کی آزمائش کی جارہی ہے جو صارفین کو  لوکل مواد دکھانے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔

اس نئی فیڈ کی آزمائش جنوب مشرقی ایشیا میں کی جارہی ہے اور محدود صارفین کو اس تک رسائی دی گئی ہے۔

کمپنی کے ایک ترجمان نے اس نئے فیچر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جن صارفین کو اس تک رسائی حاصل ہے ان کی ایپ پر نیئر بائی کے نام سے ایک نئی فیڈ موجود ہوگی۔

ترجمان نے کہا کہ ہم ہمیشہ ایپ کے استعمال کے تجربے کو بہتر کرنے کے لیے نئے ذرائع کے بارے میں سوچتے رہتے ہیں۔

اس نئے اضافے سے صارفین کے سامنے زیادہ پرسنلائز مواد ڈسپلے ہوسکے گا۔

اس نئی فیڈ میں صارف کے شہر یا ملک کے مواد کو زیادہ دکھایا جائے گا جبکہ وہ اردگرد کے مشہور مقامات کے بارے میں زیادہ جان سکیں گے۔

فی الحال یہ کہنا مشکل ہے کہ اس فیچر کو کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

اس نئی فیڈ کے ساتھ کمپنی کی جانب سے ایک اور فیچر کی آزمائش بھی کی جارہی ہے جس سے صارفین ویڈیوز میں لوکیشن ٹیگ کا اضافہ کرسکتے ہیں۔

مزید خبریں :