Time 26 اگست ، 2022
پاکستان

مسلسل بارش اور سیلابی صورتحال کے باعث کوئٹہ کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے شہر میں مسلسل بارش اور سیلابی صورتحال کے باعث تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کوئٹہ کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

ایمرجنسی  نافذ کرنے کا فیصلہ شہر میں مسلسل بارش اور سیلابی صورتحال کے باعث کیا گیا۔

 نوٹی فکیشن میں تمام ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو وارڈز میں موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔


مزید خبریں :