Time 26 اگست ، 2022
پاکستان

جن صوبوں میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے وہ آئی ایم ایف کے پلان پر عمل نہیں کریں گی: فواد

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جن صوبوں میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے وہ آئی ایم ایف کے پلان پر عمل نہیں کریں گی۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ ’آئی ایم ایف ڈیل ہے، ابھی پنجاب اور کے پی کہہ دے کہ ہم اس ڈیل میں ساتھ نہیں ہیں آپ کے، مجھے آپ آئی ایم ایف سے ڈیل لیکر دکھا دیں کیونکہ جو ڈیل ہے وہ بیس ہی اس پر کر رہی ہے کہ پنجاب اور کے پی جو ہے وہ اتنا پیسہ وفاق کو سیو کرکے دیں‘۔

اینکر کے سوال پرفواد نے کہا کہ پنجاب اور پختونخوا ڈیل سے انکار کا بالکل کہے گا اور 100 فیصد کہے گا۔

خیال رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے حتمی معاہدے سے قبل ہی عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کی شرط پر عمل سے انکار کردیا ہے۔

خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرط پر سرپلس بجٹ نہیں چھوڑ سکتے۔

مزید خبریں :