27 اگست ، 2022
خیبرپختونخوا کے دریاؤں میں مختلف مقامات پر سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، کہیں اونچے تو کہیں نچلے درجے کا سیلاب رکارڈ کیا جار رہا ہے۔
فلڈ سیل کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اٹک میں خیر آباد کے مقام پر دریائے سندھ اور ورسک کے مقام پر دریائے کابل میں اونچے درجے کا سیلاب رکارڈ ، ورسک میں پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 28 ہزار کیوسک رکارڈ کیا گیا۔
فلڈ سیل کے مطابق نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب میں پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 13 ہزار کیوسک رکارڈ کیا گیا۔
فلڈ سیل کے مطابق دریائے سوات میں بھی خوازہ خیلہ اور چکدرہ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب رکارڈ کیا گیا۔